الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت فاروق ستار کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا
الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا اخبارات اور ٹی وی پر بھی آیا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔ آپ لوگوں کو بلانے کا مقصد ہے آپ ہماری مدد کریں۔ ۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ لوگ ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے بھی مدد لے سکتے ہیں کامیاب امیدواروں نے جو ووٹ لیے وہ ان کی نمائندگی سے زیادہ تھے۔ الیکشن کمیشن کے پاس اس معاملے کو دیکھنے کا اختیار ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جو خریدتے ہیں وہ بھی پارلیمنٹیرین ہیں اور جو بکتے ہیں وہ بھی پارلیمنٹرین ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور نے خود ٹی وی پر بولا ہے چھ ووٹ مسلم لیگ ن سے لیے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے تحریری جواب جمع کرادیا گیا۔ فاروق ستار کے مطابق
ایم کیو ایم کے چھ ارکان صوبائی اسمبلی نے ووٹ بیچے۔ انہوںنے مخالف امیدوار کو ووٹ دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے ان ارکان صوبائی اسمبلی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کرے
ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن سے ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت چار اپریل تک ملتوی کر دی۔