عمران خان اورزرداری نےسینیٹ الیکشن کےساتھ تماشاکیا:مریم اورنگزیب
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اداروں کوآئینی حدودمیں رہ کرکام کرناچاہئے، درخواست پرالیکشن کمیشن نےسینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کانوٹس لیا، آرٹیکل220کےتحت الیکشن کمیشن نوٹس لے سکتا ہے، چاہتےہیں ایساقانون ہوکہ آئندہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ کرسکے، ان کا کہنا تھا کہ 30سیٹوں والی پارٹی44ووٹ لے تو شبہات پیداہوتےہیں، عمران خان اورزرداری نےسینیٹ الیکشن کےساتھ تماشاکیا،مطالبہ ہےالیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کرے۔ الیکشن کمیشن کو ذمہ داران سے جواب طلب کرنا چاہیئے۔ کہ دھمال ڈالنے والی اور اینٹ سے اینٹ بجانے والی پارٹی سے بھی جواب طلب کیا جائے، جن لوگوں نے عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا ہے انہیں سزا ملنی چاہیے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے نہ خریدوفروخت کی نہ ہونے دی،
اپنے بیانئے کو عوام میں بیان کرنا کوئی جرم نہیں ہے، عوام کے ووٹ کی عزت اور تقدس نواز شریف کا مقصد ہے،، محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، مسلم لیگ ن پاکستان کی بڑی جماعت اور نواز شریف سب سے زیادہ مقبول ہیں۔