طلال چوہدری نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب پراپوزیشن کو آڑھے ہاتھوں لے لیا
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا اتحاد ڈرائنگ روم میں تو چل سکتا ہے لیکن عوامی عدالت میں نا کام ہو گا۔ہم نے سازش کےلئےاور جمہوریت کیخلاف کبھی اتحاد نہیں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ذلت والی جیت سے اصول والی ہار بہتر ہے۔زرداری صاحب کے پاوں پڑ کر عمران خان کو جیت ملی ہے تو ان کےاصول کہاں گئے ۔آصف زرداری نے جن پیسوں سے کراچی کا کوڑا اٹھانا تھا اس سے انھوں نے سینیٹراٹھا لئے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں۔عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے،جو کام کیا ہی نہ ہو اس پرڈر کیسا؟
وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا ہے کہ قانونی اور سیاسی لڑائی ،قانونی طریقے سے لڑ رہے ہیں۔ہر چیز آن ریکارڈ ہے،حقائق جب سامنے آئیں گے تو ہر چیز واضح ہو جائے گی۔