صدر ممنون حسین سے سینیٹ کے نو منتخب چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
صدر ممنون حسین سے نومنتخب چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر صدر مملکت نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ پارلیمنٹ ہی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے،ان کاکہناتھا،کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے چیئرمین سینیٹ کا کردار اہم ہے، صدر ممنون حسین نے توقع ظاہر کی کہ پارلیمنٹیرینز عوام کی فلاح وبہبود کے لیے قانون سازی کریں گے،تاکہ عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے،اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا،،کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے