جو جوتا بازی شروع ہوئی ہے اس شدت پسندی کو ایجاد کرنے والا عمران خان ہے, رانا ثناء اللہ
ملک بھر میں جوتا گردی پر رانا ثناء اللہ نے سیاسی قائدین کو خبر دار کر دیا،،،بولے کہ جب مخالفین کو پکڑ لو،مار دو، گھسیٹ دو کی تقاریر ہوں گی تو پھر کارکنوں کا ردعمل فطری ہوگا، جو جوتا بازی شروع ہوئی ہے اس شدت پسندی کو ایجاد کرنے والا عمران خان ہے,میں دیکھ رہا ہوں کہ رویہ تبدیل نہ ہوا تو آئندہ چند ماہ میں تمام سیاستدان جوتا کلب کے ممبر بن جائیں گے،،،جوتا کلب میں ٹاپ کون کرے گا رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی بتا دیا,
رانا ثناءاللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں سیاسی انجینئرنگ نہیں ہوسکے گی،،،رانا ثناء اللّٰہ نے آصف زرداری اور عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کا چہرہ قرار دے دیا,بولے کہ دوہزار اٹھارہ میں الیکشن ضرور ہوگا کیونکہ روکنے والوں نے خود اب اپنی پارٹی بنا لی ہے،صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مرزا رمضان بیگ مسلم لیگی کارکن ہے مگر اس پر تشدد کر کے بیان لیا گیا،رویے نہ بدلے تو ٹاک شوز والے بھی جوتا کلب کے ممبر بن سکتے ییں