کراچی میں دودھ فروشوں نے سرکاری قیمت پر دودھ کی فروخت سے انکار کر دیا
شہرِ قائد میں دودھ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔دکاندار من چاہی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ ملیرمیں فی لیٹر دودھ 105روپے، گلشن اقبال میں 110،گورومندر 100 روپے جبکہ ڈیفنس میں 115 روپے تک دودھ فروخت ہورہا ہے۔صارفین سراپا احتجاج بن کر رہ گئے۔ ادھردکاندار خود انہیں بھی دودھ مہنگے دام ملنے کا گلہ کر رہے ہیں,شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ 85 روپے ہے مگر کوئی دکاندار اس قیمت پر دودھ نہیں بیچ رہا ۔شہریوں نے کمشنر کراچی سمیت حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے