پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب دل کے مریض ہیں، انھیں سندھ میں علاج کی پیش کش نہ کی جائے، وہ علاج برداشت نہیں کر پائیں گے، سندھ کے اسپتالوں سے بہتر ہے علاج ہی نہ کرائیں۔ وزیرِ اطلاعات نے بھارتی انتخابات کی کوریج کے سلسلے میں کہا کہ پاکستانی صحافی کوریج کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں، بھارت سے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے کا کہیں گے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ امریکی صحافیوں کے لیے ویزے کی مدت بڑھا رہے ہیں، تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا، جون تک ایف اے ٹی ایف کی کئی شرایط پوری کر دی جائیں گی، ستمبر تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے نکل جائے گا۔