اقوام متحدہ کی شامی باشندوں کی مدد کیلئے آٹھ ارب اَسی کروڑڈالرامداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے والے شامی باشندوں کی مدد کے لئے آٹھ ارب اَسی کروڑڈالرامداد کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی سے متعلق امور کے سربراہ Mark Lowcok نے ایک بیان میں کہاکہ آٹھ سال سے جاری جنگ میں ایک کروڑ بیس لاکھ شامی باشندے ملک کے اندر پناہ گزین ہیں یابے گھرہیں۔انہوں نے کہاکہ ان افراد کی فوری مدد نہ کی گئی توصورتحال سنگین اورتشویشناک ہوجائے گی۔