سابق وزیربلدیات جام خان شورو سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے
کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیربلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف نیب انکوائری پر سماعت آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیربلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف نیب انکوائری پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔ سابق وزیر بلدیات جام خان شورو سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے، زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پرڈی جی کے ڈی اے کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق سابق وزیر بلدیات کے خلاف 3 مختلف انکوائریاں چل رہی ہیں، جام خان شورو پر گلستان جوہرمیں سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی نیلامی کا الزام ہے۔ سابق وزیر بلدیات سندھ پر ضلع ٹھٹہ دیہہ کوہستان میں 262 زرعی اراضی ہتھیانے کا الزام ہے۔