نوازشریف سے کل مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کاامکان

لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے کل مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کا امکان ہے، ملاقات میں اپوزیشن کے اتحاد سمیت دیگر اہم معاملات پر گفت وشنیدکریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کل ملاقات کا امکان ہے، فضل الرحمان کل کوٹ لکھپت جیل ملاقات کےلیےجائیں گے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز کی کارروائیوں پر بات چیت متوقع ہے جبکہ اپوزیشن کے اتحاد سمیت دیگر اہم معاملات پر گفت وشنیدکریں گے۔ مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے جماعتوں کے اجلاس کےمتعلق بھی گفتگو کریں گے۔ یاد رہے 11 مارچ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کی تھی اورنوازشریف سے خیریت دریافت کی تھی۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھامیاں نواز شریف کی عیادت کے لیے کوٹ لکھپت جیل آیا تھا، سیاسی اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہر انسان کی اقدار ہوتی ہیں۔