میجر جنرل آصف غفور کی ایک ٹوئٹ اور شائقین کرکٹ کے دلچسپ تبصرے

آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھارتی شکست اور عثمان خواجہ کی شاندار پرفارمنس پر جہاں شائقین کرکٹ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بجائے ذاتی اکاؤنٹ کو استعمال کیا جس پر وہ پہلے بھی آسٹریلوی ٹیم اور کھلاڑیوں کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر تعریف کرچکے ہیں۔ عثمان خواجہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2 سنچریوں کے ساتھ پانچ میچز میں 383 رنز بنا کر نمایاں رہے اور اس کارکردگی پر انہیں میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔