وزیراعظم کی اجازت کے بغیر تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور نہیں کروں گا،گورنر پنجاب
لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے مشروط کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی اجازت کے بغیرسمری منظور نہیں کروں گا۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کافیصلہ سخت مایوس کن ہے، پاکستان خوشحال ہوجائےتوشاید یہ قابلِ فہم ہومگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں،یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔