حکومت پہلے انسان بنے پھر حکمران، بلاول بھٹو

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا حکومت پہلے انسان بنے پھرحکمران، عوام پس رہے ہیں، جووزیرکہہ رہے ہیں معیشت ترقی کررہی ہے وہ مستعفی ہوجائیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو شہید پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ مہم آج سےشروع کردی ہے، بہت خوش ہوں، ماحولیات کو بہتر کرنا بہت ضروری ہے، آصف زرداری کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں، انھوں نے ایک آدمی ایک درخت کی مہم چلائی تھی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےدرخت لگانے میں 3 بار گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ توڑا، پارکس، دریاؤں سمیت مختلف علاقوں میں پودے لگائیں گے، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ پھل کے درخت لگائیں، سندھ حکومت اور محکمہ وائلڈلائف نے اچھا کام کیا۔ صحافی کے سوال پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا شادی سے متعلق سوال کاجواب پریس کانفرنس میں نہیں دوں گا، اگر شادی کاجواب ابھی دیا تو یہ پوری پریس کانفرنس اسی میں ختم ہوجائے گی۔