وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نئی ویزاپالیسی کا افتتاح کردیا، جس کے تحت پانچ ملکوں کے شہری ای ویزا حاصل کرسکیں گے جبکہ 55 ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نئی ویزہ پالیسی کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہاکہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں ایک مائنڈ سیٹ تھا جس کے تحت لوگوں کا باہر سے آنا مشکل تھا۔ ای ویزہ پالیسی کے تحت پہلے مرحلے میں 5ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، ان ممالک میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواےای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جبکہ پچپن ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔