امریکی سینٹ میں یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کےلئے حمایت ترک کرنے سے متعلق بل کی منظوری
امریکی سینٹ نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کےلئے امریکہ کی حمایت ختم کرنے سے متعلق بل کی منظوری دی ہے۔ دونوں جماعتوں کی طرف سے بل کے حق میں54 جبکہ مخالفت میں46 ووٹ ڈالے گئے بل کے تحت حالیہ کشیدگی کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب اوراُس کی قیادت کی حمایت کی مخالفت کی گئی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت کی حامل کانگریس سے بھی منظوری کی صورت میں قرار داد کو ویٹو کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ امریکہ سعودی عرب اور اس کی فوج کو ہتھیار فروخت کرنے سمیت اتحاد کو ڈرون حملوں کےلئے لاجسٹک تعاون اور خفیہ معلومات فراہم کررہاہے۔