اگلے برس پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے: وزیراعظم
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور یہ یہاں پر امن مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے اس لیے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر اپنے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزرا لیکن اب حالات ساگاز ہیں، پاکستان امن کے راستے پر رواں دواں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امکانات ہیں کہ بھارت کے الیکشنز تک تھوڑا سا مسئلہ ہو، لیکن انشاء اللہ تمام پڑوسی ممالک سے ہمارے اچھے تعلقات ہوں گے۔