پی ایس ایل: اسلام آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کو پی ایس ایل سے باہر کر دیا
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا۔نیشنل اسٹڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 162 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آخری اوور میں فہیم اشرف اور آصف علی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا