جام خان شورو اور دیگر کی 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور
کراچی :سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کی نیب کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیورٹر نے کہا جام خان شورو نے غیرقانونی طور پر زمین کی الاٹمنٹ کی ،جام خان شورو کا وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکا ہے۔ اس پر وکیل ملزم نے موقف دیا کہ حیدر آباد میں جام خان شورو کا سی این جی اسٹیشن ہے، 8 ماہ پرانے کال اپ نوٹس پر نیب ہراساں کر رہا ہے،لینڈ ڈیپارٹمنٹ لکھ کر دے چکا کہ سی این جی اسٹیشن کی اراضی درخواست گزار کی ہے،نیب لینڈ ڈیپارٹمنٹ پر دباو ڈال رہا ہے کہ لکھا جائے زمین سرکاری ہے،نیب سیاسی بنیادوں پر ہراساں کر رہا ہے۔عدالت نے جام خان شورو اور دیگر کی 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔