پاکستانی عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی:غلام سرورخان
ہوابازی کے وزیرغلام سرورخان نے کہاہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اتوارکو پروازوں کی آمدورفت کی معطلی کی حتمی مدت ختم ہونے سے پہلے پاکستانی عمرہ زائرین اورپاکستانی کارکنوں کو سعودی عرب سے واپس لانے کے لئے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان چھ سے سات اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایک ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی طرف سے دی گئی بہترگھنٹے کی ڈیڈ لائن کے تناظرمیں پی آئی اے سمیت ملک کی نجی ایئرلائنزکی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں