کروناوائرس کا خطرہ: سعودی عرب نے غیرملکی کرنسی الگ کرنا شروع کردی۔
سعودی عرب کی مانیٹری ایجنسی نے نیشنل سنٹر برائے انسداد امراض کے ساتھ کوارڈی نیشن کے بعد کرونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچائو کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں سعودی عرب میں لائی جانے والی تمام کرنسیوں کو الگ تھلگ کیا جائے گا۔ بینکوں اور منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ذریعہ مملکت کے باہر سے آنے والی تمام کرنسیوں کو الگ تھلگ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کاغذی کرنسی اور دھات کے سکے اور ادائیگی کے دیگر ذرائع روزانہ کے ان عناصر سے مختلف نہیں ہیں جن سے ہم نمٹتے ہیں، ان میں دروازے کے ہینڈل اور ویگن دروازے، بازاروں میں خریداری ، یا ہوائی اڈے اور دیگر مقامات سب کرونا وائرس پھیلانے کے موجب بن سکتے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مانیٹری فاؤنڈیشن نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ہے کہ وہ ہر طرح کے تمام عناصر سے نمٹنے کے لیے ذاتی حفظان صحت کے اقدامات پر عمل کرے اور صابن اور پانی سے مسلسل ہاتھ دھونے پر توجہ دے کر اور نزلہ زکام کی علامات محسوس کرنے کی صورت میں فورا متعلقہ طبی حکام سے رابطہ کرکے اپنے آپ کو وائرس کے انفیکشن سے بچائیں۔گذشتہ روز سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزی 19 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 45 ہو گئی ہے۔