خیبرپختونخوا میں کورونا سے متعلق معلومات کےلئے ہیلپ لائن قائم
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ۔ذرا ئع کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے متعلق معلومات اور عوام کو صوبے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت تیمور علی جھگڑا کے مطابق اس ہیلپ لائن پر فی الحال صبح نو بجے سے رات نو بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے تاہم بہت جلد اسے 24 گھنٹوں کے لیے فعال بنا دیا جائے گا۔