مسلم برادری کی حمایت کرنا ہمارا فرض ہے، جیسنڈا آرڈرن
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ مساجد میں حملوں کو دو سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں کہا کہ کوئی بھی الفاظ ان زخموں کو بھر نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں مرد، خواتین اور بچوں کو ہم سے چھین لیا گیا۔ الفاظ اس خوف کو ختم نہیں کر سکتے جو مسلم برادری کے دل میں بیٹھ گیا ہے۔