روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین میں جنگجو رضاکاروں کو تعینات کرنیکی منظوری دیدی
ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین میں لڑنے والے روسی حمایت یافتہ باغیوں کے ساتھ ہزاروں جنگجو رضاکاروں کو بھی متعین کرنے کی منظوری دے دی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور یورو ڈاٹ کے مطابق جن رضاکاروں کو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان کی تعداد 16 ہزار ہے اور وہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں 16 ہزار رضاکار موجود ہیں جو باقاعدہ جنگجو ہیں۔روسی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ وہ رضا کار مشرقی یوکرین کے الگ ہونے والے ڈونباس کے علاقے میں روسی حمایت یافتہ افواج کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے تیار بھی ہیں۔