فارما سیوٹیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل جلد حل کیے جائیں گے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فارما سیوٹیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے زیر صدارت وزیر اعظم کی طرف سے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مسائل پر تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس فنانس ڈویژن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عبدالقادر پٹیل، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے حکومتی اصلاحات ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ، چیئرمین ایف بی آر اور سی ای او ڈریپ اور سینئر افسران نے شرکت کی۔