چائنا اکنامک کوریڈور بہت سے لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا، بیرونی طاقتیں بھی نقصان پہنچانا چاہتی ہیں: نواز شریف
اسلام آباد میں چھوٹےکاشتکاروں کےلیےقرضہ سکیم کےاجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو معیشت اور امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی ، امن وامان کی صورتحال اورعوام کےمعیارزندگی کو بہترکرنےکی کوشش کرینگے، حکومت کے ساتھ اداروں کو بھی ایماندارہوناہوگا،چائنا اکنامک کوریڈور بہت سے لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا، بیرونی طاقتیں بھی نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ،حکومت کوکمزورکرنےوالوں کےعزائم ناکام ہوگئے،وزیراعظم نواز شریف انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے دورہ کابل میں ملکر دہشتگردی ختم کرنے پر اتفاق کیا، ضرب عضب میں بہت کامیابیاں حاصل کرچکے ، کراچی میں پاکستان سے پیار کرنےوالوں کو بس میں ہلاک کیا گیا ،سانحہ کراچی کے ملزم جلد پکڑے جائیں گے ،وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کوایک مکمل صنعت کادرجہ دیاجائےگا، قرضوں کی فراہمی کامقصدنچلی سطح پرلوگوں کوخوشحال بناناہے، جو کام نہیں کر رہے انہیں بھی جاگنا ہوگا ،