وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ایک روزہ نجی دورے پرturkeyچلےگئے

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ترکی کے وزیراعظم کی دعوت پر ایک روزہ نجی و تجارتی دورے پر ترکی چلے گئے،، اپنے دورے میں وزیراعظم نوازشریف ترک صدر کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرینگے، وزیراعظم ترکی کی سیاسی شخصیات سمیت کاروباری مندوبین سےبھی ملاقات کریں گے۔۔ دورے کے دوران پاکستان سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تبادلہ خیال ہوگا۔ جبکہ معاشی امور پر تبادلہ خیال سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسےبھی بات چیت کریں گے۔