ترجمانپاکستان کےساتھ تعلقات ہیں،بعض اوقات پاکستان سےتعلقات پیچیدہ ہوجاتےہیں،خطےمیں مشترکا مفادات ہیں جن کیلئےکام جاری رہےگا:جان کربی

امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اہم اور ضروری ہیں، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں کے مشترکا دشمن ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان میں مذاکراتی عمل ناصرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید آگے بڑھایا جائے گا، امریکا پاکستان افغان سرحد پر طور خم بارڈ کو کھلا دیکھنا چاہتا ہے، دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان سے ہر ممکن طریقے سے مل کر کام کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پہلے ہی نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں بھارت کی شمولیت کا حامی ہے، بھارت نیوکلئیر سپلائیر گروپ کی رکنیت میں رکاوٹ رکن ممالک پاکستان اور چین کا اندرونی معاملہ ہے۔