حیدرآبادمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کادورانیہ20گھنٹےتک جاپہنچا

حیدر آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو رلا دیا۔ شہر اور گردونواح میں بد ترین لوشیڈنگ کی جارہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے پریشان شہریوں کو ٹیوب ویل بند ہونے سےپانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ گرمی کے ستائے شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا ہے اور احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلوں کی ادائیگی کے باوجود بجلی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے۔ بجلی بند ہونے پر ٹیوب چلانے کا متبادل انتظام نہیں کیا گیا۔
انہوں نے واپڈا کے اعلی حکام سے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔