اقتصادی راہداری منصوبہ چین کاپاکستان کیلئےایک عظیم تحفہ ہے۔پاک چین دوستی بےمثال ہےجسےقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں:شہبازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل یوبورن نے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے جسے پاکستان انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ حکومت تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی اعلیٰ معیارکےساتھ تکمیل کاریکارڈ بنایا، ترقیاتی منصوبوں میں دوسو پندرہ ارب کی بچت ایک شاندار کارنامہ ہے۔