حکومت کو5سال پورے کرنے چاہئیں۔قومی اسمبلی میں اجنبی بیٹھےہیں،وزیراعظم سینیٹ میں جاکراپنابیان دیں:افتخارمحمدچوہدری

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کاکہنا تھا کہ پارٹی بنانے کا مقصد پسے ہوئے طبقےکی محرومیوں کاازالہ کرنا ہے۔ آج لوگوں کو فلاح وبہبود کے نام پر لوٹا جارہا ہے۔ حکومت کو آئین کےمطابق اپنا وقت پورا کرنا چاہیے۔ پارلیمنٹ میں ستر اجنبی لوگ بیٹھے ہیں،حکومت کا مقصد صرف نوازشریف نہیں ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ کچھ لوگ استعفے دینےکے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔ تمام جماعتوں میں جاگیردارانہ سسٹم ہے۔ افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اجنبی بیٹھے ہیں،وزیراعظم سینیٹ میں جاکراپنا بیان دیں۔وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے توٹینشن مزید بڑھ جائے گی۔ نواز شریف وزارت عظمیٰ چھوڑدیں۔ اپنی پارٹی کے کسی دوسرے شخص کوعہدہ دیدیں۔