پرویزرشیدنےعمران خان کوآف شورکمپنیوں کا"بابائےآدم"قراردےدیا۔کہتےہیں خان صاحب اعتراف کےبعد ملزم نمبر1بن گئےہیں

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے کہ جس کے اراکین کی سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں، سیاست میں آنے سے قبل عمران خان نے کبھی اپنے اثاثہ جات ڈکلئیر نہیں کیے اور نہ ہی کسی آف شور کمپنی کا ذکر کیا۔قرضہ ہڑپ کرنیوالے ہوں یا ٹیکس چور۔۔ سب تحریک انصاف میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں آف شور کمپنیوں کے بابائے آدم ہیں ،، انیس سو اسی میں کتنے رنزبنائے یہ تویاد ہے مگر آف شورکمپنی بھول گئے۔۔اعتراف جرم کے بعد خان صاحب سیاست کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ۔۔ عمران خان جس طرح دوسروں سے جواب مانگتے ہیں ،،انہیں بھی پارلیمنٹ اور کمیشن کے سامنے جواب دینا ہوگا سابق چیف افتخار محمد چوہدری کی جانب سے وزیر اعظم سے استعفیٰ کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ افتخارچودھری کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، افتخارچودھری پاکستان کے کسی طبقے کی نمائندگی نہیں کرتے ،پہلے وہ اپنے آپ کو الیکشن جیتنے کے قابل بنائیں