بدعنوان لوگ اب اللہ کی پکڑ میں آنےوالےہیںکرپشن کےخاتمےکےبھرپورامکانات پیداہورہے ہیں:ممنون حسین

کوٹری چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ستر کی دہائی تک قومی ترقی کا سفر اطمینان بخش تھا، اس کے بعد بدعنوانی نے ترقی کی رفتار روک دی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قابل اور اہل لوگوں کی کوئی کمی نہیں لیکن کرپشن اور سفارش کلچر نے کارکردگی کو متاثر کردیا۔ کرپشن اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم متنازع ہونے کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا، ہدہشت گردی کے خاتمے کے لیے پورے سیاسی عزم کے ساتھ کام کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔۔۔پوری قوم کے اتفاقِ رائے کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا جس پر عمل درآمد جاری ہے۔۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کام جاری ہے توقع ہے کہ دوہزار اٹھارہ تک بجلی بحران پر قابو پالیا جائے گا