دورہ انگلینڈ کیلیےپاکستانی کھلاڑیوں کاfitnessاینڈ ٹریننگ کیمپ کاکول میں شروع ہوگیا

گرانٹ لوڈن کی نگرانی میں پاک فوج کے زیر سایہ دورہ انگلینڈ کی تیاری کرنیوالے چوبیس کھلاڑیوں نے کاکول میں بوٹ کیمپ کے اوپننگ سیشن میں حصہ لیا،صبح چھہ بجے شروع ہونیوالے کیمپ میں کھلاڑیوں نے جم سپرنٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی،سہ پہر کو ہونیوالے سیشن میں بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی جائے گی کیمپ میں بہتر پرفارم کرنیوالے سولہ کھلاڑی دورہ انگلینڈ کیلیے منتخب ہونگے ،پاکستانی ٹیم ایک جانب تو فٹنس مسائل کا شکار ہے دوسری جانب ٹیم کے سینیئر کھلاڑی ایبٹ آباد میں فوجی انداز کی سخت ٹریننگ کرنے سے گھبرا رہے ہیں مصباح الحق اور یونس خان کے سوا کسی سینیئر کھلاڑی کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں ،پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا پندرہ روزہ کنڈیشننگ کیمپ انگلینڈ میں بھی لگایا جائے گا