حامدقتل کیس میں گرفتارMQMمرکزنائن زیروکےسابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کوشاہد حامدکی بیوہ اوربیٹےنےشناخت کرلیا

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کراچی کے روبرو شاہد حامد قتل کیس میں گرفتار ملزم ایم کیو ایم کے کارکن منہاج قاضی کو ڈمی ملزمان کے درمیان شناخت کے لئے پیش کیا گیا، کے ای ایس سی کے مقتول ایم ڈی شاہد حامد کی بیوہ شہناز حامد اور بیٹے عمر حامد نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کر لیا، ملزم منہاج قاضی نے شناختی پریڈ کے دوران جج کے روبرو کہا کہ اسے تشدد کا نشانہ اور ذہنی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اس سے بہتر ہے کہ اسے گولی مار دی جائے، اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کام تھا شناختی پریڈ کرانا ہے، آپ اپنے مسائل انسداد دہشتگردی عدالت میں بتائیے گا، دوسری جانب منہاج قاضی کے بھائی معیز قاضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج قاضی کو شاہد حامد قتل کیس میں پھنسایا جا رہا ہے، وہ بارہ سال سے ملائیشیا میں تھے، اور بھتیجی کی شادی میں شرکت کیلئے کراچی آئے تھے، جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔