ماوُں کا عالمی دن منانے کا مقصد محبت کے خالص رنگ لیے ماں کے مقدس رشتے کی عظمت کو اجاگر کرنا ہے۔
خوبصورت گھر، آرام دہ ماحول، خدا کی دی ہوئی ہر نعمت موجود۔ اس گھر کی رونق اور بھی دوبالا ہو جاتی ہے جب ذکر آتا ہے ایک ماں کا۔ ماں ایک لفظ ہی نہیں بلکہ مجموعہ ہے محبتوں کا۔ آنکھوں میں خوشی، پھول کی مانند کھلا چہرہ، مسکراہٹ ایسی کہ دیکھنے والا سب غم بھول جائے۔ یہ ذکر ہے ایم پی اے نوشین حامد کا جو تعارف کے لحاظ سے ایک سیاست دان ہیں مگر بچوں کی نگہداشت ان کی اولین ترجیح رہی۔ ماں قدرت کا عطاکردہ وہ انعام ہے جس کے سبب اولاد کامیابی کی منازل طے کرتی ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے کوشاں رہنے والی اس ہستی نے نہ صرف سیاست میں قدم جمائے بلکہ گھر کے کام کاج بھی خوش اسلوبی سے انجام دیتی ہیں۔ ماں وہ ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ کام کرنے والی باہمت خواتین کے لئے نوشین حامد ایک جیتی جاگتی مثال ہیں۔ پی ٹی سی: