بھارت نے ون بیلٹ ون روڈ کو نو آبادیاتی نظام قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کردیا
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد ون بیلٹ ون روڈ سے بھی بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے،،، ایک طرف جہاں بیجنگ میں جاری ون بیلٹ ون روڈ فورم میں پاکستان، ترقی، روس، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، بنگلہ دیش، میانمار سمیت انتیس ممالک کے سربراہان شریک ہیں وہیں جلے بھنے بھارت نے منصوبے کا حصہ بننے سے انکار کردیا،،،
بھارت نے ون بیلٹ ون روڈ فورم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اقتصادی راہداری کیلئے بامعنی مذاکرات کرے،،، مودی سرکار نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے منصوبے کو چینی صدر شی جن پنگ کا منصوبہ قرار دیا،،، بھارتی میڈیا نے چین کے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیا ہے،،، بے لگام بھارتی میڈیا ”ون بیلٹ ون روڈ“ کو چینی سفارت کاری کا ہتھیار قرار دیتے اسے صرف اور صرف چین کا مفاد بیان کر رہا ہے،،، بھارت نے یہ بہانہ تراشا ہے کہ سی پیک منصوبہ میں کشمیر شامل ہے جو ایک متنازعہ علاقہ ہے۔۔