ملک کے بالائی علاقوں میں موسم مستانہ، مطلع ابر آلود، کہیں بادل تو کہیں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے

May 14, 2018 | 10:18

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم مستانہ، مطلع ابر آلود، کہیں بادل تو کہیں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور فاٹا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، پنجاب میں لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، ڈی جی خان سرگودھا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں کوئٹہ ژوب اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کے پی میں مالم جبہ کے مقام پر ستاون ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پنجاب میں مری میں بیس ملی میٹر، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 28 ملی میٹر ، گلگت بلتستان میں استور کے علاقے میں07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہید بے نظیر آباد اور سبی پنتالیس ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے

مزیدخبریں