سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کارکنوں سے خطاب کریں گے
ضلع بونیر کے علاقے سواڑئی میں مسلم لیگ ن کا پاور شو، جلسے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں پنڈال میں 100 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑاسٹیج بنایا گیا ہے، جبکہ شہر بھر کو سبز جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے، جبکہ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور دیگر صوبائی و مرکزی قائدین بھی خطاب کریں گے،، لیگی کارکنوں نے اپنے قائدین کی آمد پر بھرپور تیاری کر رکھی ہے، دوسری طرف جلسے کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جلسہ گاہ کے حفاظت کیلئے 500 سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔