صوبائی بجٹ کا حجم200ارب روپے سے زائد ہو گا
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئندہ چار ماہ کیلئے بجٹ پیش کر رہی ہے، جو صوبائی حکومت کا آخری بجٹ ہو گا، بجٹ کا کل حجم دو سو ارب روپے سے زائد کا ہو گا،،، ضمنی بجٹ کا بڑا حصہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ ہوگا۔ دوس سو میں ایک سو تیس ارب جاری سیکیموں کیلئے مختص کئے جائیں گے، بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے جانے کا امکان ہے، دوسری طرف بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی آج پیش کیا جارہا ہے جس کے لیے بجٹ کا کل حجم تقریباً 350 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی اخراجات 90 ارب روپے اور 8 ہزار سے زائد نئی اسامیوں کی تجویز ہے۔