لاہورمیں چوری کی وارداتیں پولیس کے کنٹرول سے باہر ہوگئیں
لاہور کےعلاقے نواب ٹاون میں پولیس چوروں کے سرگرم گروہ کو روکنے میں ناکام ہوگئی، چورنوائے وقت سوشل میڈیا کو آرڈینیٹر عمار یونس کے بھائی کے گھرسے لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لے اڑے،، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے کے روز لاہور میں واقع آبائی گھر میں چھٹی گزارنے گئے تھے اتوار کی شام واپس پہنچے تو چور گھر کا صفایا کر چکے تھے،، چوروں نے انتہائی مہارت کے ساتھ بند لاکرز کھولے اور قیمتی سامان لے گئے،، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے روز سوسائٹی اور اطراف کے علاقے میں چوری ڈکیتی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔