پاکستان کسی بھی طرح ممبئی حملہ کیس میں ملوث نہیں :-رحمان ملک
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی۔ نان اسٹیٹ ایکٹر وہ ہوتاہے جس کو حکومت کی پشت پناہی نہیں ہوتی۔ ممبئی حملہ’را‘کا اسٹنگ آپریشن تھا،اس وقت کے بھارتی وزیرداخلہ سے کہا کہ ثبوت دیں ایکشن لوں گا۔رحمن ملک نے کہا کہ بھارت ہمارے ملک میں دہشت گردی کراتا ہے۔ ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات بھارت کی وجہ سے رکی۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کراتا رہا ہے،نوازشریف اقوام متحدہ کے طلب کرنے پر کیا کہیں گےسابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوڈ ہیڈلے کے سنڈیکیٹ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی نے تیار کیا،اجمل قصاب کا بیان رکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی گئی۔اجمل قصاب بھی بھارت کا اپنا مہرہ تھا میاں صاحب نے پہلی مرتبہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے خلاف بیان دیا۔ نواز شریف کا بیان ملک کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔ ملکی مفاد میں کہہ رہاہوں نوازشریف اپنا بیان واپس لیں۔