نوازشریف کو کبھی مذہب کے نام پر الزام اور کبھی غدار کہنے درست نہیں
سابق وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ ملکی سیکورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کسی کے کہنے سے کوئی غدار نہیں ہوجاتامسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کا بیان ہر پاکستانی کی ترجمانی ہے۔ نوازشریف پر کبھی مذہب کے نام پر الزام اور کبھی غدار کہا جانا درست نہیںجاوید لطیف کا کہنا تھا کہ غدار اور کافر کے سرٹیفکیٹ باٹنے سے پاکستان نہیں چلے گا۔