نا انصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے:-سعد رفیق
نواز شریف کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے،مگر سلجھاؤ کے بجائے الجھاؤ بڑھ رہا ہے، گالم گلوچ دھکم پیل کھینچا تانی اور رویے پوائینٹ آف نو ریٹرن پر لے جا رہے ہیں، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نا انصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے، مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، تمام سٹیک ہولڈر احتیاط اور تدبیر سے کام لیں، داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو نا قابل تلافی نقصان ہو گا۔