قومی مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے نہ کبھی کیا جائے گا, صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹویٹ جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ قومی مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ نہ تو کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی کبھی کیا جائے گا۔ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں نوازشریف سے چند ریمارکس غلط طور پر منسوب کیے گئے جو پارٹی پالیسی کی نمایندگی نہیں کرتے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ایسے تمام تر الزامات اور دعوے مسترد کرتی ہے جنہیں بارہ مئی کو ایک مقامی اخبار میں شائع کیا گیا۔ پختہ یقین ہے پاکستان کامفاد ذاتی اور سیاسی مفادسے بالاتر ہے۔قومی مفاد پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا