قومی سلامتی کمیٹی اپنے فیصلے کرے اور وزیراعظم ہمیں ان سے آگاہ کریں, وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں,اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ
سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان اور قومی سلامتی کیمٹی کے اجلاس سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں صبح قومی سلامتی کمیٹی اجلاس دعوت نامے کا علم ہوا، تاہم اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی سلامتی کمیٹی اپنے فیصلے کرے اور وزیراعظم ہمیں ان سے آگاہ کریں۔سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں، ہم انتظار کریں گے وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر بتائیں، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں، نواز شریف حکومت کا حصہ ہے، حکومت کو ہی فیصلہ کرنا ہے کہ اب آگے کیا کرنا ہے، کہنا چاہتے ہیں کہ لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں، ان پوزیشنز پر رہنے والوں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیئے۔