بھارت کی پاک فوج سے آرٹلری فائربند کرنے کی درخواست
بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائربند کرنے کی درخواست کی ہے ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق حالیہ کشیدگی میں پاک فوج کے فائر سے بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان نقصانات کا ذکر کیا تھا۔ 28فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے ، بھارت کو تمام گن پوزیشن بھی تبدیل کرنا پڑی تھیں۔ پاکستان نے 22فروری کو 2 بھارتی جہاز بھی مار گرائے تھے ۔ جارحیت پسند بھارت کے ہوش ٹھکانے آرہے ہیں۔پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے بھارت کو تمام گن پوزیشنز بھی تبدیل کرنا پڑیں تھیں