امریکی صدر کی اگلے ماہ چینی و روسی صدور سے ملاقاتیں متوقع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلے ماہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ماہ جاپان میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں چینی اور روسی صدور سے ملاقات کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ میری ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازع جاری ہے،چین اور امریکا نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر عائد ٹیرف دوبارہ بڑھا دیا ہے۔