امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ مریم نواز
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آتی، فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے۔
Arrest of son of Ameer Muqam by FIA at the behest of his political rivals is blatant political victimisation.
پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آ تی؟ فکر نا کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے۔ ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 14, 2019
سما جی رابطے کیو یب سائٹ ٹوئٹر میں اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آ تی؟ فکر نا کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے۔ ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزام میں امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔