امریکا نے پاکستان پر کوئی ویزاپابندی نہیں لگائی : وزیرخارجہ
قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تفصیلات ممبران کے سامنے رکھ دیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا نے کوئی ویزا پابندی پاکستانیوں پر نہیں لگائی گئی ،امریکی سفارت خانے بھی وضاحت بھی جاری کی ہے۔ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ امریکا نےغیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی پکڑے جن کو وہ واپس بھیجنا چاہتا ہےاور اس سلسلے میں امریکا سے غیر قانونی مقیم 70پاکستانیوں کو بے دخل کیا جارہا ہے، جو کل پاکستانی خصوصی پرواز سے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ان 70 پاکستانیوں کو پاکستان قبول کرے لیکن ہم نے انہیں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کا کہا ہے