ایل این جی کیس : شاہد خاقان عباسی آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے
ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کوآج نیب دفتر نے طلب کر رکھا ہے، ان کے بیٹے عبداللہ شاہد کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اورن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ضمنی ریفرنس میں بیان کے لیے طلب کیا گیا ہے ۔ نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو ضمنی ریفرنس پر سوالنا مہ دیا جائے گا، نیب کے تیار کردہ سوالنامہ میں جو سوالات شامل کئے گئے ہیں ان میں نیب اکاونٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کس مد میں ہوئیں، ٹرانزیکشنز ایل این جی معاہدوں کے دوران ہوئیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران جن سوالات کے جواب نہیں دیے گئے وہ بھی شامل ہیں۔ نیب نے ایل این جی کیس میں عبوری ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایل این جی ریفرنس اختیارات کے غلط استعمال پر بنایا گیا۔ شاہد خاقان عباسی پہلے بھی 59 روز نیب پنڈی کی حراست میں رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 فروری کو ایل این جی ریفرنس میں عباسی کی ضمانت منظور کی تھی۔